*Kindly Read The Note Below

آپ کا نام، فون نمبر اور ایمیل ضروری نہیں ہے
“کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے لئے اگر آپ اپنا نام دینا مناسب نہیں سمجھتے تو اے بی سی لکھ لیں
موبائیل نمبر نہ دینا چاہیں تب بھی کتاب ڈاؤنلوڈ ہو جائیگی۔
آپ کا ایمیل اس لئے لے رہے ہیں کہ کوئی ایونٹ ہو تو اس کی اطلاع دیدیں۔ اگر آپ اپنا ایمیل بھی نہ دینا چاہیں تو مصنف کا درج ذیل ایمیل لکھ کر بھی کتاب ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
ہم کتابیں آپ تک تحفے میں پہنچانا چاہتے ہیں”
basheerjuma@gmail.com

ڈیجیٹل کتابیں اور دیگر اثاثے ڈاؤن لوڈ کرنے والے افراد متوجہ ہوں۔

السلام علیکم

آپ کا شکریہ کہ آپ ویب سائیٹ پر ہمارے مہمان ہوے۔

آپ یہ کتابیں ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے پاس محفوظ بھی کرسکتےہیں اور یوٹیوب کے وڈیو لنک کے ذریعے کتابوں کا تعارف حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ کو مشورہ یہ ہے کہ اس وڈیو کو دیکھ کر کتابوں کا تعارف حاصل کریں اور اس کے بعد حسب ضرورت کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں۔

 وڈیو کا لنک اپنے نیٹ ورک میں بھی بھیج سکتے ہیں۔

ضروری وضاحت

یہ پاکستانی قوم کے لئے ایک ڈیجیٹل تحفہ ہے۔ اس امانت پر کسی بھی قسم کی مداخلت یا تجارتی استعمال غیر اخلاقی اور غیرقانونی ہوگا۔

ان کتابوں کو ٹیکنالوجی کے کسی بھی فارمیٹ میں منتقل کرنے، آڈیو یا وڈیو بنانے اور کنورٹ کرکے اپنے نام سے شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ان ڈیجیٹل کتابوں کو تجارتی بنانے اور  کسی بھی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے۔مصنف کے پاس قانونی حقوق حاصل ہیں۔

ہمیں علم ہے کہ لوگوں نے ان کتابوں کا غیر قانونی استعمال کیا ہے اوربغیر اجازت اور بغیر کسی معاہدےکے پرنٹ کرواکرفروخت کی ہیں اور دنیاوی فائدہ اٹھارہے ہیں۔ان کتابوں کی پی ڈی ایف بناکر اپنی ویب سائیٹ پر ڈال کر اپنے ٹریفک کو بڑھانے کی کوشش کی ہے اور پوری پوری کتابیں بغیر مصنف کے نام کے اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی ہیں۔کئی افراد نے کتاب ک ساٹھ یا ستر فیصد حصہ کاپی کرکے اپنے نام سے کتاب شائع کرادی۔اس معاملہ کو ہم آخرت پر چھوڑتے ہیں۔

مزید یہ کہ ان کتابوں کو شائع کرنے کے حقوق مصنف کے پاس ہیں۔ لہذا یہ کتابیں کسی کو بھی چھاپنے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم کلاس روم کی تربیت اور ورکشاپس کے لیے کچھ حصوں کی فوٹو کاپی کی جا سکتی ہے۔

کارپوریٹ اور سماجی ذمہ داریوں اور صدقہ جاریہ کے لیے ان کتابوں کی ایک ہزاریا اس سے زائدپرنٹڈ کاپیاں سپانسر کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد اور ادارے مصنف سے درج ذی ایمیل پررابطہ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یوٹیوب پر پانچ سو سے زائد وڈیوز میسر ہیں۔

اکثر وڈیوز منصوبہ عمل، محنت، کارکردگی، ترقی اور کامیابی کے حوالے سے ہیں۔

آپ یو ٹیوب پر انگریزی میں بشیر جمعہ لکھ کر یہ تربیتی وڈیوز دیکھ بھی سکتے ہیں اور ان کے ذریعہ اپنے اداروں میں تربیت بھی کرسکتے ہیں۔ کچھ وڈیوز اردو میں نام لکھنے سے مل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ گوگل پر اردو میں بشیر جمعہ لکھ کر کئی ویب سائٹس پر میسر مضامین ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

انگریزی میں مصنف کی کتابیں سلائیڈ پر دی گئی ویب سائیٹس پرادئیگی پر میسر ہیں۔

امید ہے آپ اپنے خاندان، دوستوں، پڑوسیوں اور ادارتی اور کاروباری کمیونٹی کو وڈیو شیر کرکے اپنی جانب سے ان کتابوں کا تحفہ پیش کریں گے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ فوری طور پر شاہراہ زندگی پر اپنی کامیابی کا سفر شروع کردیں گے۔

اللہ کریم ہم سب کو دین، دنیا اور آخرت میں عافیت نصیب فرمائے آمین

بشیر جمعہ

 کتابوں کے حوالے سے ویڈیو کا لنک

https://youtu.be/RuS722JDV9c

مصنف کا رابطہ

Basheerjuma@basheerjuma.com

Basheer.juma@gmail.com

  تاریخ  ۲۶ جون ۲۰۲۴

ھیوسٹن امریکہ